یمنی فورسز نے «نصر المبین» آپریشن کی تفصیلات جاری کردی

IQNA

یمنی فورسز نے «نصر المبین» آپریشن کی تفصیلات جاری کردی

8:48 - July 16, 2021
خبر کا کوڈ: 3509810
تہران(ایکنا) یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے نصر المبین آپریشن کے حوالے سے کہا کہ اس میں جدید میزائیل «بدر» اور «سعیر» سے ٹارگٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع  نے نصر المبین آپریشن کے حوالے سے کہا کہ اس میں جدید میزائیل «بدر» اور «سعیر» سے البیضاء کے علاقے میں القاعدہ اور داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

پریس کانفرنس سے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ یمنی فورسز نے صوبہ البیضاء میں میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا

جسمیں ائیر فورس اور میزائیل سسٹم کے شعبے نے حصہ لیا اور  نو مقامات کو  بدر اور سعیر میزائیلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

یحیی سریع کا کہنا تھا: اس آپریشن میں یمنی فورسز نے ڈرون طیاروں سے چالیس بار حملہ کیا اور سترہ مقامات جہاں پر تکفیری دہشت گردوں کا اجتماع تھا وہاں پر کامیابی سے اہداف کو ٹارگٹ کیا۔

سخنگوی نیرو‌های مسلح یمن جزئیات عملیات النصر المبین را تشریح کرد

انکا کہنا تھا کہ نصر المبین آپریشن میں سو کیلو میٹر کے علاقے کو آزاد کرایا گیا ہے اور تین پچاس دہشت گرد ہلاک اور پانچ سو ساٹھ دیگر کو زخمی کیا گیا ہے جب کہ دیگر فرار کرگیے، آپریشن میں دشمن کے ۲۹ بکتر بند گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

سخنگوی نیرو‌های مسلح یمن جزئیات عملیات «نصر المبین» را تشریح کرد

سعودی الاینس اور دہشت گردوں کی مدد

یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دشمن پسپائی کے بعد دیگر حصوں میں فعال ہوگیے ہیں اور امریکہ الاینس کے ساتھ یمن کو تکفیری عناصر کو مرکز بنانے کی کوشش کررہا ہے۔/

 

3984346

 

نظرات بینندگان
captcha