
رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر سیاحت و ثقافت حسن ناظم کے مطابق زائرین کرام کا پہلا گروپ نجف ائیرپورٹ پر اتر چکا ہے۔
حسن ناظم کا کہنا تھا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ سیاحت و زیارت کو فروغ دینے کا سلسلہ شروع کیا جائے اور اس پر تاکید کی گیی ہے تاہم ایس او پیز کے ساتھ اس پر عمل کیا جائے گا اور اسی حوالے سے گذشتہ روز جمعے کو غیرملکی زائرین کا پہلا گروپ نجف اشرف پہنچ کا ہے۔
بیان کے مطابق وزارت سیاحت اور وزارت صحت کے درمیان ایک خصوصی میکینزم ک تحت اس حوالے سے معاہدہ ہوا ہے جسکے مطابق ایس او پیز کے ساتھ داخلی راستوں کی نظارت کی جائے گی۔
مشکوک یا بیمار افراد کو داخلی راستوں پر چیکنگ اور قرنطینے کے امکانات کا جایزہ لیا گیا ہے اور اس کے اخراجات سیاح و زایر پر ہوں گے۔
تمام ہوٹلوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس حوالے سے خصوصی انتظامات کریں تاکہ کسی طرح کورونا کو پھیلاو نہ ہوسکے اور زایرین و سیاح کے ویکسینیشن کارڈ وغیرہ کی چیکنگ کی جائے تاکہ ایک بحران سے بچا جاسکے۔/