کربلا؛ عشرے اول میں ایس او پیز کے ساتھ عزاداری شروع

IQNA

کربلا؛ عشرے اول میں ایس او پیز کے ساتھ عزاداری شروع

9:19 - August 11, 2021
خبر کا کوڈ: 3509987
تہران(ایکنا) کربلا کے ادارہ صحت کے مطابق مجالس و محافل عزا میں خصوصی حفاظتی انتظامات کیے گیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کربلا کے ادارہ صحت کے ڈائریکٹر کرار جواد العباسی نے ایک بیان میں کہا کہ زیارت عاشورا کی محافل میں کورونا وائرس سے بچاو کی خاطر خصوصی انتظامات کیے گیے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: پچاس سے زاید گروپ زائرین و عزاداروں میں نیاز کی تقسیم پر نظارت کررہے ہیں اور کربلا کے مختلف علاقوں میں ہیلتھ گروپ کام کررہے ہیں جنمیں موبائل ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

 

العباسی کا کہنا تھا: گذشتہ ہفتے کو کورونا ویکسین کے حوالے سے خصوصی مہم چلائی گیی اور اب بھی جاری ہے اور پانچ دن میں ایک ہزار ویکیسن لگایا جاچکا ہے اور امید ہے کہ دس ہزار افراد تک یہ تعداد پہنچ جائے گی۔

 

انکا کہنا تھا: تمام دکانداروں، ہوٹل مالکان جو ایس او پیز کی رعایت نہیں کریں گے انکو سزا ملے گی اور پانچ ملین دینار جرمانہ کے علاوہ دکان یا ہوٹل بھی نوے دن کے لیے سیل کیا جاسکتا ہے۔/

3989733

نظرات بینندگان
captcha