آیت‌الله قاسم: سیاسی بیداری کا درس عاشورا سے لیا جائے+ فلم

IQNA

دنیا رکاب حسین(ع) میں / ۱

آیت‌الله قاسم: سیاسی بیداری کا درس عاشورا سے لیا جائے+ فلم

9:23 - August 11, 2021
خبر کا کوڈ: 3509988
آیت‌الله قاسم: سیاسی بیداری کا درس عاشورا سے لیا جائے+ فلم
تہران(ایکنا) بحرین کے رہنما کا کہنا تھا کہ اگر ایثار کا درس امام مظلوم سے اور عاشورا سے لینے کی ضرورت ہے سیاسی شعور کا درس اور انفرادی رسالت و ذمہ داری امام حسین سے لیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق سید و سالار شهداء، اباعبدالله الحسین(ع) اور انکے با وفا اصحاب کے حوالے سے اہم ترین شخصیات کی تقاریر کی مختصر ویڈیو «دنیا رکاب حسین(ع) میں» کے عنوان سے مقصد اور قیام امام حسین(ع) اور امت کی بیداری کے حوالے سے پیش کی جارہی ہے۔

 

بحرین کے معروف عالم دین اور سیاسی رہنما آیت‌الله عیسی قاسم نے سیاسی شعور کی بیداری پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عاشوار سے درس لیا جائے۔

 

جی ہاں انکی شہادت دراصل انکی حیات کا دن ہے، قرآن اور اسلام کی زندگی کا دن ہے، انسانی ارادے اور ایمان کے زندہ ہونے کا دن ہے، عزت و کرامت اور پوری انسانیت کی حیات کا دن ہے۔

ویڈیو کا کوڈ

امام حسین(ع) نے اپنا نایاب خون بہایا تاکہ انسانیت کا خون باقی رہے تاکہ شرافت باقی رہے۔

پوری امت کو اس دن کی بقاء کی ضرورت ہے۔

اے عاشور کا دن؛ اگر مسلمانوں کو رلاتے ہو اور انکے دلوں ک وبیتاب کرتے ہو اس وجہ سے ہے کہ تم عزت، فخر اور سربلندی کے دن ہو۔

ایمان سیکھانے کا دن، انقلاب، صبر اور فداکاری و استقامت کا دن۔

اے امت کے مرد و خواتین؛ اے پیر و جوان و بچے، اگر طاقتور بننا چاہتے ہو تو حسین(ع) اور عاشورایے حسین(ع) کو زندہ رکھو۔

اگر فدا کاری سیکھنا چاہتے ہو تو حسین کی فداکاری سے سیکھو، اگر سیاسی بیداری چاہتے ہو تو مکتب حسین اور یوم عاشور سے درس لو۔

اگر استقامت اور پرعزم رہنا چاہتے ہو کہ کوئی مشکل حتی موت بھی تمھیں نہ ہرا سکے تو اس کا درس امام

حسین(ع) اور عاشورایے حسین(ع) سے سبق لو۔/

3989244

 

نظرات بینندگان
captcha