فرانس میں اسلام مخالف قرار داد منظور

IQNA

فرانس میں اسلام مخالف قرار داد منظور

9:51 - August 14, 2021
خبر کا کوڈ: 3510010
تہران(ایکنا) بنیادی قانون بنانے والی کونسل نے علیحدگی پسندوں سے مقابلے کے قانون کو پاس کرلیا ہے جس کا اصل ہدف اسلامی تحریکیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس قرار داد کو اس سے پہلے قومی کونسل اور سینٹ کی جانب سے وزارت داخلہ کا ارسال کردہ منظور کیا گیا تھا۔

 

تین دن کے بعد اس قرار داد کو قانون میں تبدیل کیا گیا تاہم ساٹھ بائیں بازو اور اسی تعداد میں دائیں بازو کے اراکین کی شکایت کہ اس میں بہت سی چیزیں آزادی کی منافی ہیں اس میں تبدیلی کے طلبگار ہوئے۔

 

علیحدگی پسندوں سے مقابلہ کے بل میں غیرجانبدارانہ سروسز کی فراہمی، مجازی دنیا میں نفرت و تعصب سے مقابلہ، اسٹاف اور ٹیچروں کی حمایت، شفاف کارکردگی اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔

 

بائیں بازو کے رہنما ژان لوک ملانشن کے مطابق " فرانس تسلیم ناپذیر" کے اس قانون میں اسلام مخالف شکل موجود ہے اور یہ ایک جمہوری حکومت کی منافی ہے جو کسی طرح مذہبی آزادی کی وضاحت نہیں کرتی۔/

3990454

نظرات بینندگان
captcha