شرپسند عناصر محرم میں امن خراب کرنے کے کوشش کرسکتے ہیں، وزیرخارجہ

IQNA

شرپسند عناصر محرم میں امن خراب کرنے کے کوشش کرسکتے ہیں، وزیرخارجہ

16:35 - August 15, 2021
خبر کا کوڈ: 3510028
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر محرم الحرام میں امن خراب کرنے کے کوشش کرسکتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام محرم الحرام کے سلسلہ میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کی، جب کہ پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی اور معاون خصوصی جاوید اختر انصاری سمیت اراکین اسمبلی بھی شریک ہوئے۔

 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال کے بعد ملکی سکیورٹی کے پیش نظر محرام الحرام بہت حساس ہے، شرپسند عناصر محرم الحرام میں امن خراب کرنے کے کوشش کرسکتے ہیں، ضلعی انتظامیہ و پولیس مکمل چوکس ہوکر سیکورٹی پلان پر عملدرآمد کرائے۔

 

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ قیام امن کیلئے سیاسی قیادت سول و پولیس انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کسی بھی ناآگہانی صورتحال میں تمام ادارے فوری ریسپناس کی حکمت عملی تیار کریں۔

نظرات بینندگان
captcha