برطانوی دیوان عالی نے تاریخی قرآن ترکی کو لوٹانے کا حکم دے دیا

IQNA

برطانوی دیوان عالی نے تاریخی قرآن ترکی کو لوٹانے کا حکم دے دیا

8:31 - August 21, 2021
خبر کا کوڈ: 3510059
تہران(ایکنا) برطانیہ کی اعلی عدالت نے سولویں صدی سے متعلق تاریخی قرآن کو ترکی کو لوٹانے کا حکم جاری کردیا۔

ترک میڈیا کے مطابق برطانوی سپریم کورٹ نے ترکی کی وزارت ثقافت و سیاحت کی جانب سے پانچ سال پہلے ایک تاریخی قرآن کے حوالے سے مقدمہ درج کرنے کے فیصلے پر حکم میں اس تاریخی قرآن کے حوالے سے حکم جاری کردیا جو عثمانی دور کی کتابت ہے۔

 

روزنامه  لندن«ٹایمز» رپورٹ میں لکھتا ہے: مذکورہ قرآن جس کو کریسٹی لندن نیلامی میں پیش کرنا تھا اور جسکی قیمت ایک سو بیس سے ایک سو اسی ہزار پونڈ رکھا گیا تھا اس کی نیلامی روک دی گیی۔

 

ترک قاضی کے مطابق یہ قرآن فروری ۲۰۱۵ کو استنبول سے چار افراد سے چوری کیا اور ایک ترک گھر میں اسپرے کرکے اہل خانہ پر حملہ کیا اور اس قرآن کو لے گیے۔

 

مذکورہ کیس کے قاضی «ویلیام دیویس»، کا کہنا تھا: « مستند دلائل اور ثبوت موجود ہے کہ یہ قرآن چوری شدہ ہے اور ترکی سے غیر قانونی طور پر نکال کر اس کو یہاں نیلامی کے لیے پیش کرنے کی کوشش کی گیی ہے».

 

قابل ذکر ہے کہ یہ قرآن معروف عثمانی دور کے خطاط «مصطفی دادا» فرزند  «شیخ حمدالله» جو عثمانی دور میں خطاطی مرکز کے سربراہ تھے انکے توسط سے عثمانی سلاطین کے دور میں کتابت شدہ ہے۔/

3991945

نظرات بینندگان
captcha