
عالمی تقریب مذاہب اسلامی مرکز، نایب الشہد فاونڈیشن اور عالمی مسلم خواتین الاینس کے تعاون سے بین الاقوامی ویبنار
منعقد کیا جارہا ہے۔
مذکورہ ویبنار میں حماس کے ڈاکٹر خالد قدومی، اور عالمی مسلم خواتین الاینس کی ڈاکٹر لاله افتخاری تہران سے خطاب کریں گی ۔
دیگر مقررین میں حزب اللہ لبنان کی خواتین ونگ کی عفاف الحكيم، فلسطین قانون ساز اسمبلی کی جميله عبدالله الشنطی، جہاد اسلامی لبنان کی ريما حبيب، لبنانی محقق ڈآکٹر فاطمه نصرالله اور ایران کی دانشور خاتون سناء الانصاری شامل ہیں۔
مسجد الاقصی امت اسلامی کا دھڑکتا دل، مسجد الاقصی کی توہین اور امت اسلامی، امت اسلامی میں مسجد کی تاریخ، مساجد انسانی سازی مراکز، امت کی وحدت میں مساجد کا کردار، مسلمان خواتین اور مساجد کی فعال سازی جیسے موضوعات پر ویبنار میں لیکچرز ہوں گے۔
قابل ذکر ہے کہ مسجد الاقصی کو آگ لگانے کی وجہ سے اکتیس اگست کو مساجد کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
مذکورہ ویبنار آج بروز بدھ تین سے پانچ بجے تک منعقد ہوگا اور live.taqrib.ir و abarat.tv سے قابل مشاہدہ ہے۔/