
رپورٹ کے مطابق چوبیسواں اسلامی آرٹ فیسٹیول «تدرجات» کے عنوان سے چوبیس دسمبر کو حاکم شارجہ سلطان بن محمد القاسمی کے تعاون سے منعقد ہوگی جس کے لیے اسلامی ہنرمندوں کو دعوت نامے ارسال ہوں گے۔
مذکورہ آرٹ فیسٹیول میں اماراتی آرٹسٹوں کے علوہ دیگر ممالک کے اہل فن بھی ایس او پیز کی رعایت کے ساتھ شرکت کریں گے۔ آرٹ فیسٹیول اماراتی شہر «خورفکان» میں منعقد ہوگی۔
آرٹ فیسٹیول کے ڈائریکٹر محمد القصیر کا اس بارے میں کہنا تھا: اس فیسٹیول میں مرکزی کردار اماراتی آرٹسٹ ادا کریں گے تاہم دیگر عرب آرٹسٹوں کو بھی دعوت دی جارہی ہے، فیسٹیول کا مقصد اسلامی آرٹ کو دنیا کے سامنے متعارف کرانا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ فیسٹیول کمیٹی پروگرام کے حوالے تیاریاں کررہی ہیں تاکہ شرکاء کو ایک بہترین فیسٹیول دیکھنے کو مل سکے۔/