سعودی عرب: منظور شدہ ویکسین کے بوسٹر ڈوز کے ساتھ سائنو فارم اور سائنوویک کی اجازت

IQNA

سعودی عرب: منظور شدہ ویکسین کے بوسٹر ڈوز کے ساتھ سائنو فارم اور سائنوویک کی اجازت

20:01 - August 25, 2021
خبر کا کوڈ: 3510097
تہران(ایکنا) سعودی عرب نے منظور شدہ ویکسین کے بوسٹر ڈوز کے ساتھ چین کی تیار کردہ کووِڈ 19 ویکسین سائنو فارم یا سائنو ویک لگوانے کی منظوری دے دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سعودی عرب میں پہلے ہی چار ویکسین فائزر، ایسٹرازینیکا، موڈرنا یا جانسن اینڈ جانسن کو لگوانے کی منظوری دی گئی تھی۔

سعودی وزارت صحت نے کہا کہ جنہوں نے اپنی ویکسینیشن سائنو فارم یا سائنو ویک کے ساتھ مکمل کی ہے انہیں سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہوگی بشرطیکہ انہوں نے ریاض سے منظورہ شدہ ویکسین کا بوسٹر ڈوز لگوایا ہو۔

علاوہ ازیں سعودی عرب نے کورونا سے متعلق پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے پاکستان سمیت ان ممالک کے رہائشیوں کو ریاض کے لیے سفر کی اجازت دے دی جنہوں نے کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی دونوں خوارکیں لگوالی ہیں۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ صرف ان لوگوں کے لیے قابل اطلاق ہے جن کے پاس رہائشی اجازت نامہ (اقامہ) ہے اور سعودی عرب سے مکمل ویکسینیشن کراچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فی الحال سفری پابندی کا سامنا کرنے والے ممالک میں بھارت، پاکستان، انڈونیشیا، مصر، ترکی، ارجنٹائن، برازیل، جنوبی افریقہ، متحدہ عرب امارات، ایتھوپیا، ویتنام، افغانستان اور لبنان شامل ہیں۔

اس میں مزید کہا گیا کہ حکام نے پہلے سعودی شہریوں، غیر ملکی سفارت کاروں اور طبی عملے اور ان کے اہل خانہ کو سفری پابندی کا سامنا کرنے والے ممالک سے براہ راست داخلے کی اجازت دی تھی۔

دوسری جانب ریاض میں پاکستانی سفارت خانے نے سعودی حکام کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha