
دنیا نیوز- غیر ملکی میڈیا کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا کابل ایئرپورٹ کے مشرقی گیٹ کے قریب ہوا، جس میں بہت سے افغان شہری زخمی ہوئے ہیں۔
تاہم ابھی اس بات کی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ اس دھماکے میں کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کیلئے تعینات امریکی فوجی محفوظ ہیں یا نہیں
امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ دھماکے کے بعد پورے علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے افغانستان میں موجود اپنے شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ کابل کے ہوائی اڈے پر دہشت گرد حملے کے خطرے کے پیش نظر وہاں جانے سے گریز کریں۔
خیال رہے کہ افغانستان سے انخلا کی ڈیڈ لائن قریب ہے، وقت کم ہے لیکن افغانستان سے نکلنے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔ الرٹ میں کہا گیا تھا کہ وہ کابل ایئر پورٹ سے چلے جائیں اور سکیورٹی خطرات کے باعث وہاں جانے سے گریز کریں۔