استقامتی محاذ کا انتباہ: معاملات بدلنے کی اجازت نہیں دیں گے

IQNA

استقامتی محاذ کا انتباہ: معاملات بدلنے کی اجازت نہیں دیں گے

9:26 - August 30, 2021
خبر کا کوڈ: 3510126
تہران(ایکنا) فلسطینی مقاومتی گروہوں نے حالیہ اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اس طرح کے اقدامات سے انکی جدوجہد کو روکا نہیں جاسکتا۔

استقامتی محاذ کا انتباہ: معاملات بدلنے کی اجازت نہیں دیں گے

رپورٹ کے مطابق استقامتی گروہوں نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف دباو اور حملوں کے روکا جائے اور یاد رکھے کہ معاملات کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

استقامتی گروپوں نے مشرقی غزه میں جوانوں کے مظاہروں میں شرکت پر انکی بہادری اور جرات کو سراہا اور کہا کہ ہمیں اپنے جوانوں کے عزم پر ایمان ہے اور غزہ کے محاصرے کے خلاف جوانوں کی جرات میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے۔

 

 

حماس نے غزہ محاصرے کی ذمہ دار صیھونی رژیم کو قرار دیا

العهد رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برهوم نے غزہ محاصرے پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح دباو کی پالیسی کا نتیجہ جنگ کی صورت میں نکل سکتا ہے۔

 

انہوں نے فلسطینی جوانوں کی استقامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام اور جوان فلسطینی حقوق سے کسی طرح دست بردار نہیں ہوں گے اور ہم اپنے حق کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

 

برهوم نے مطالبہ کیا کہ دباو کی سیاست کو روکا جائے اور غزہ محاصرہ کو فوری طور پر ختم کیا جائے بلاشک ہم اپنی باعزت زندگی کے حصول کے لیے کسی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔/

3993822

 

نظرات بینندگان
captcha