اربعین واک کے لیے یورپ میں رجسٹریشن شروع

IQNA

اربعین واک کے لیے یورپ میں رجسٹریشن شروع

8:55 - September 03, 2021
خبر کا کوڈ: 3510155
تہران(ایکنا) یورپی طلبا کی جانب سے چہلم امام حسین علیہ السلام کے لیے نام لکھوانے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق یورپی طلبا یونین کی جانب سے «راہروان حسینی» کے عنوان سے اربعین واک میں شرکت کے لیے ناموں کا اندراج شروع کیا گیا ہے۔

 

اربعین واک میں شرکت کے لیے خواہشمند افراد  « https://isfua.org/arbaein/» پر نام لکھوا سکتے ہیں اور مزید معلومات کے لیے «۰۰۳۸۰۷۳۱۵۹۵۲۰۷» پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 

یورپی اسلامی طلبا انجمن کے مطابق اربعین پروگرام ۲۴ ستمبر سے دو اکتوبر تک ہوگا اور اس سفر کے لیے کورونا ویکسین کارڈ کا ہونا لازمی ہے۔

 

یورپی طلبا انجمن کی جانب سے اربعین پروگرام میں کربلا، نجف، سامرا اور کاظمین کی زیارات شامل ہیں اور اربعین ویزا انکے لیے فری ہے۔

 

اربعین واک میں شرکت کے خواہمشند افراد تیس اگست سے دس ستمبر تک نام لکھوا سکتے ہیں اور سفر ایک ہفتے کے لیے ہوگا۔/

 

3994682

نظرات بینندگان
captcha