
روئٹرز کے مطابق جسنیڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ جمعہ کو ایک شدت پسند جس نے چھ افراد کو چاقو سے حملہ کرکے زخمی کیا تھا اسکو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ حملہ آوز سری لنکا سے تعلق رکھتا ہے اور دس سال سے نیوزی لینڈ میں آباد تھے اور گذشتہ پانچ سالوں سے پولیس اس کی نگرانی کررہی تھی۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ داعش سے متاثر مذکورہ فرد نے حملہ کیا تو صرف ایک منٹ میں پولیس نے اس انجام تک پہنچایا۔
جسینڈا کے مطابق انکا اقدام نفرت انگیز تھا جو ایک شخص کی طرف سے ہوا نہ ایک مذہب کی جانب سے، وہ شخص ذاتی طور اس کا ذمہ دار ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ New Lynn مارکیٹ میں خریداری کے دوران حملہ ہوا ہے۔
ایک خاتون چلا رہی ہے کہ کسی کے پاس چاقو ہے چاقو، ایک شخص کو چاقو مارا گیا ہے ، سیکورٹی اہلکار لوگوں کو مارکیٹ سے نکل جانے کا کہہ رہا ہے۔
سنٹجان ایمرجنسی مرکز کے مطابق چھ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔
عینی شاہدوں کے مطابق کئی زخمی افراد زمین پر گرے تھے جنکو چاقو سے زخمی کیا گیا تھا جبکہ فرار کے وقت فایرنگ کی آوازیں سنی گئی۔/