ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں پاکستان مخالف ریلی نکالی گئی جس میں پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی گئی، 70 کے قریب مظاہرین جن میں زیادہ تر خواتین شامل تھیں، پاکستانی سفارت خانے کے سامنے کھڑے ہوگئیں اور نعرے بازی شروع کردی جس پر طالبان نے ہوائی فائرنگ کی اور مظاہرین کو منتشر کردیا۔
