
رشیا الیوم کے مطابق عبری میڈیا کا کہنا ہے کہ صیھونی وزیر داخلہ امارات کا دورہ کررہی ہے۔
صیھونی ٹیلی ویژن کے مطابق دائیں بازو کی پارٹی رکن ایلت شاکد امارات میں سیف بن زاید ال نھیان سے ملاقات کررہی ہے۔
صیھونی چینل سیون کے مطابق اسرائیلی وزیر امارات میں ہم منصب وزیر سے ملاقات کے بعد دبئی اکسپو 2020 میں شرکت کرے گی۔
شاکد نے فلسطینیوں کی مخالفت اور شدت پسندانہ رویے کی وجہ سے معروف ہے۔
انہوں نے سال ۲۰۱۴ کو فیس بک پر کمنٹس میں کہا تھا کہ اسرائیل پوری فسلطینی قوم کو دشمن جان لے اور انکے شہروں اور دیہاتوں کو تباہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
شاکد نے ایک بار کہا تھا کہ فلسطینی مجاہدوں اور انکے ماوں کو قتل کیا جائے کیونکہ ایسے لوگ دہشت گرد شمار ہوتے ہیں۔
شاکد پر ان باتوں پر شدید اعتراضات کا سامنا تھا یہانتک کہ جب وہ کابینہ میں شامل ہوئی تو اپنی باتوں کو واپس لینے کی بات کی۔
تل ابیب- ابوظبی تعلقات بحالی کے بعد انکے حکام ایکدوسرے کے ممالک کا دورہ کررہے ہیں اور رابطہ اب اعلانیہ ہورہا ہے۔/