ملک کے دارالحکومت میں فرقہ واریت کی آگ شعلہ ور

IQNA

ملک کے دارالحکومت میں فرقہ واریت کی آگ شعلہ ور

7:36 - October 09, 2021
خبر کا کوڈ: 3510390
اسلام آباد میں ایک بار پھر سے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے جلسے میں کاپر کاپر شیعہ کاپر کے نعرے سرعام لگائے گئے۔

گلوبل نیوز کے مطابق 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں کالعدم سپہ صحابہ اہلسنت و الجماعت کا سالانہ جلسہ ہاکی گرائونڈ میں ہوا ، ہاکی گرائونڈ جو سیکورٹی ایجنسی کے ہیڈ کواٹر سے کچھ ہی دور ہے ۔ جلسے سے حکام کو متنبہ کیا گیا کہ یہ ایک کالعدم دہشتگرد جماعت ہے جسے جلسے جلوس کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ اس گروہ کی آزادی کا مطلب دہشتگردی ، قتل و غارت اور ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈالنا ہے تاہم انتظامیہ انکاری رہی کہ یہ تو "سنی رابطہ کونسل" کروا رہی ہے ۔ اس پر بھی وضاحت دی گیی  کہ سنی رابطہ کونسل سپہ صحابہ کا ہی کوور نیم ہے جیسے پاکستان راہ حق پارٹی انکا سیاسی نام ہے۔

 

لہذا وہی ہوا کہ اس تنظیم "سنی رابطہ کونسل" کے جلسے میں جھنڈے سپہ صحابہ کے ہیں رہنما بشمول لدھیانوی ، فاروقی ، معاویہ اعظم ، اشرف طاہر،  عطا دیشانی،  مسعود الرحمان عثمانی  سب کے سب سپہ صحابہ اہلسنت و الجماعت کے رہنما شریک اور  جلسے میں یہ سب قاتل ریاست اور شیعوں کو کھلم کھلا دھمکیاں دیتے رہے حتی کہ لدھیانوی جو سفیر امن ہونے کا دعوی کرتا ہے اور جسے امن ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے اپنی تقریر میں کہتا رہا میں نے اس قوم کو اس نعرے (شیعہ کافر) سے روکا ہوا ہے ورنہ یہ قوم رکنے والی نہیں ہے۔

 

ریاست کو نوٹس لینے کی ضرورت ہے کہ توہین صحابہ کی آڑ میں سپہ صحابہ اہلسنت و الجماعت ملک کے اہم ترین فرقے  کیساتھ وہی کرنے کا ارادہ بنارہی ہے جو یہ اسی اور نوے کی دہاییوں میں کر چکی ہے  اس گروہ کو ڈھیل دی گئی تو پاکستان پھر معصوم پاکستانیوں کے خون سے سرخ ہو سکتا ہے اور اس سے پاکستان کی سالمیت اور ملکی وقار کو داو پر لگنے کا خطرہ پوری طرح سے وجود میں آسکتا ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha