IQNA

7:15 - October 15, 2021
خبر کا کوڈ: 3510427
فقط آپ کا خاندان ہی نہیں بلکہ ہر پاکستانی اپنے اس عظیم محسن اور بے مثال ہیرو کے فراق میں سوگوار ہے۔
ایکنا نیوز- سوشل میڈیا کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کا تعزیتی خط میں فخرِ قوم و ملت، محسنِ پاکستان کے انتقال پر تعزیت پیش کی اور کہا کہ فقط آپ کا خاندان ہی نہیں بلکہ ہر پاکستانی اپنے اس عظیم محسن اور بے مثال ہیرو کے فراق میں سوگوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات میں عِلم اور اہل ِعِلم کی بیان کی گئی عظمت و فضیلت مروجہ معنوں میں دینی علوم و علماء کیلئے ہی مخصوص نہیں بلکہ ہر وہ علم جو انسانیت، ملک و ملت کیلئے مفید ہو وہ بھی دینی علوم کا حصہ ہے۔
  صدر وفاق المدارس الشیعہ اور پرنسپل جامعتہ المنتظر علامہ حافظ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیوہ ہنرینہ خان اور بیٹیوں کے نام تعزیتی خط میں فخرِ قوم و ملت، محسنِ پاکستان کے انتقال پر تعزیت پیش کی اور کہا کہ فقط آپ کا خاندان ہی نہیں بلکہ ہر پاکستانی اپنے اس عظیم محسن اور بے مثال ہیرو کے فراق میں سوگوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات میں عِلم اور اہل ِعِلم کی بیان کی گئی عظمت و فضیلت مروجہ معنوں میں دینی علوم و علماء کیلئے ہی مخصوص نہیں بلکہ ہر وہ علم جو انسانیت، ملک و ملت کیلئے مفید ہو وہ بھی دینی علوم کا حصہ ہے۔
 
حافظ ریاض نجفی نے کہا ڈاکٹر عبدالقدیر خان رحمتہ اللہ علیہ نے اپنے علم سے نہ صرف وطن عزیز کو ناقابل تسخیر بنا دیا بلکہ پورے عالَمِ اسلام کے دفاع و سلامتی کیلئے ناقابل ِ فراموش کارنامہ انجام دیا۔ ان گرانقدر کارناموں کا عنداللہ عظیم اجر و ثواب ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج فقط آپ کا خاندان ہی نہیں بلکہ ہر پاکستانی اپنے اس عظیم محسن اور بے مثال ہیرو کے فراق میں سوگوار ہے۔ انہوں نے دُعا کی کہ خداوند متعال مرحوم سائنسدان کے درجات بلند فرمائے، ان کی عظیم خدمات پر اجرِ عظیم اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: