تشدد اور علاج سے محرومی، ایک اور بحرینی قید ہلاک+ فلم

IQNA

تشدد اور علاج سے محرومی، ایک اور بحرینی قید ہلاک+ فلم

8:13 - October 26, 2021
خبر کا کوڈ: 3510509
تہران(ایکنا) آل خلیفہ کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے ایک اور قیدی جیل میں تشدد و علاج کی عدم فراہمی سے شہید ہوگیا ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت الوفاق پارٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ انقلابی جوان قیدی علی قمبر جیل میں فورسز کے سخت مظالم اور تشدد اور علاج سے محرومی کی وجہ سے شہید ہوچکا ہے۔

سوشل ایکٹویسٹ ابتسام الصائغ کے مطابق شهید علی قمبر کو ۳۷ سال قید اور شہریت سے محرومی کی سزا دی گیی تھی۔

قمبر کو جیل میں شدید اذیت دی گئی تھی اور تشدد کی علامات انکے بدن اور چہرے سے واضح تھے اور انکی بگڑتی حالت کو دیکھ کر جیل حکام نے انہیں آزاد کردیا تھا۔

 

وہ علاج کے لیے برطانیہ اور سنگاپور گیے مگر انکی حالت بہتر نہ ہوسکی، لندن میں ڈاکٹروں نے کہا کہ اگر وہ جلدی آجاتے تو ممکن تھا انکا علاج ہوجاتا مگر اب لیٹ ہوگیا ہے۔

تشدد اور علاج سے محرومی، ایک اور بحرینی قید ہلاک+ فلم


واپسی پر قمبر کی حالت مزید بگڑ گیی مگر بحرین کی واحد مناسب ہسپتال ملک حجد نے انکو علاج فراہم کرنے سے انکار کیا کہ وہ سیاسی قیدی ہے۔

 

علی قمبر بلا آخر تشدد اور درد کے اثر سے گذشتہ روز جام شہادت نوش کرگیے۔

رپورٹ کے مطابق جمعیت الوفاق نے انکی تشیع جنازہ میں لوگوں کو شرکت کی دعوت دی جس پر لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

4007964

نظرات بینندگان
captcha