نشست «ماڈرن دنیا میں اسلامی طرز زندگی کو درپیش چیلنجیز» کا اہتمام

IQNA

ایکنا آفس میں؛

نشست «ماڈرن دنیا میں اسلامی طرز زندگی کو درپیش چیلنجیز» کا اہتمام

8:27 - November 01, 2021
خبر کا کوڈ: 3510549
تہران(ایکنا) «ماڈرن دنیا میں اسلامی طرز زندگی کو درپیش چیلنجیز» کے عنوان سے نشست ایرانی اور تیونسی دانشوروں کے ساتھ آج ایکنا آفس میں منعقد ہوگی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی طرز عمل اور ماڈرن دنیا میں اس طرز کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے نشست ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے علمی مرکز کے تعاون سے ایرانی اور تیونسی دانشوروں کے ساتھ آن لائن منعقد ہوگی۔

 

علمی نشست آج بروز سوموار تہران کے وقت کے مطابق تین سے چار بجے کے درمیان ایکنا اسٹوڈیو میں منعقد ہوگی جس کی صدارت مذکورہ ادارے کے ڈائریکٹر اور معروف دانشور علی اکبر ضیائی کریں گے۔

 

قم کے تحقیقی مرکز «الذریة النبویة»  کے استاد اور مصنف آیت‌الله سیدمنذر الحکیم اور تیونس کے اسلامی علوم کے ماہر بدری المَدانی اسکائپ پر منعقدہ نشست میں لیکچر دیں گے۔

خواہمشند حضرات اسکائپ پر  «https://join.skype.com/EwqkuKA۴OebN»  اس لنک کے ساتھ نشست

 «ماڈرن دنیا میں اسلامی طرز زندگی کو درپیش چیلنجیز»  میں شرکت کرسکتے ہیں۔/

 

نشست «ماڈرن دنیا میں اسلامی طرز زندگی کو درپیش چیلنجیز» کا اہتمام

 

4009432

نظرات بینندگان
captcha