اشتہارات میں غیر ضروری طور پر عورتوں کا کردار شامل کرنے پر پیمرا اور پی ٹی اے سے رجوع کریں گے۔ طاہر اشرفی

IQNA

اشتہارات میں غیر ضروری طور پر عورتوں کا کردار شامل کرنے پر پیمرا اور پی ٹی اے سے رجوع کریں گے۔ طاہر اشرفی

17:14 - November 07, 2021
خبر کا کوڈ: 3510590
20 فروری کو اسلام آباد میں پیغام امن کانفرنس ہوگی ، جس میں امام کعبہ، قاضی القضاۃ فلسطین سمیت 5 ہزار علما شریک ہوں گے۔

جیو نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ معاملہ بہتر انداز میں حل ہوا، ریاست کا کردار ماں جیسا ہونا چاہیے لیکن اولاد کو بھی ماں کا گریبان نہیں پکڑنا چاہیے ۔ 

ان کا کہنا تھاکہ کالعدم تنظیم کےساتھ تصادم میں شہید ہونے والے پولیس کے جوانوں کی بلندی درجات کیلئے دعا گو ہیں تاہم مذاکرات کا راستہ ہی مسئلے کا حل تھا۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ جنسی جرائم میں اضافہ ہوا ہے، زیادتی کرنے والے 10 افراد کو سرعام پھانسی دی جائے تو جرائم کم ہوجائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ ہر چیز کے اشتہار میں عورت کا کردار ڈالنے کے خلاف ہیں، ملک میں خوبصورت مردوں کی کمی نہیں لیکن اشتہارات میں خواتین کو شامل کیا جاتا ہے لہٰذا اشتہارات میں غیر ضروری طور پر عورتوں کا کردار شامل کرنے پر پیمرا اور پی ٹی اے سے رجوع کریں گے۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ 20 فروری کو اسلام آباد میں پیغام امن کانفرنس ہوگی ، جس میں امام کعبہ، قاضی القضاۃ فلسطین سمیت 5 ہزار علما شریک ہوں گے۔

نظرات بینندگان
captcha