افغانستان؛ ننگرهار کی مسجد میں دھماکہ

IQNA

افغانستان؛ ننگرهار کی مسجد میں دھماکہ

7:49 - November 13, 2021
خبر کا کوڈ: 3510630
تہران(ایکنا) مشرقی افغانستان کی مسجد میں جمعہ کو دوبارہ ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

رویٹرز کے مطابق ننگرھار کی جمعہ نماز میں مسجد کے اندر دھماکے سے دو نمازی شہید اور امام جماعت سمیت اٹھارہ نمازی زخمی ہوئے ہیں۔

 

مقامی شخص عطل شینواری کے مطابق دھماکہ دن کے ڈیڑھ بجے کو ہوا ہے۔

 

ایک اعلی طالبان زرایع نے کہا ہے کہ دھماکہ ہوا ہے اور اس میں نقصانات میں اضافے کا امکان موجود ہے تاہم زیادہ تفصیلات نہ مل سکی۔

 

حالیہ دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کیا ہے تاہم اس سے پہلے ہونے والے اکثر دھماکوں کی ذمہ داری دہشت گرد وہابی تنظیم داعش قبول کرتی آرہی ہے۔/

 

4012546

نظرات بینندگان
captcha