شام؛ مفتی جمہور کا منصب ختم کردیا گیا

IQNA

شام؛ مفتی جمہور کا منصب ختم کردیا گیا

7:53 - November 16, 2021
خبر کا کوڈ: 3510659
تہران(ایکنا) شامی صدر نے ایک حکمنامے میں علمی شرعی کونسل کے اختیارات میں توسیع اور مفتی اعظم کی منصب کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سانا نیوز کے مطابق بشار اسد نے خصوصی حکمنامے میں وزارت اوقاف کی شرعی کونسل کے اختیارات کو وسیع کرنے اور مفتی اعظم کی منصب کو ختم کرنے کا آرڈر دیا ہے۔

 

مفتی اعظم کا فیصلہ اس مسئلے کے بعد کیا گیا ہے جہاں چند روز قبل وزارت کی علمی کونسل نے مفتی احمد بدر الدین حسون کی جانب سے ایک تفسیر پر شدید اعتراض کیا اور کہا کہ ذاتی مسائل کے لیے تفسیر سے اجتناب کیا جائے۔

 

شامی صدر کے مطابق وزیر اوقاف وزارت اوقاف علمی کونسل کے سربراہ ہے جنکے دو خصوصی مشیرہوں گے۔

شامی علما الاینس میں ملک بھر سے تیس جید علما کرام شامل ہیں جنمیں ایمہ جماعات ، خواتین مبلغین کے نمایندے، یونیورسٹیوں کے نمایندے اور اسلامی یونیورسٹیز کے اراکین شامل ہیں۔

 

شرعی کونسل کے وظایف میں ہر مہینے کے فقہی مسائل اور عبادات و اسلامی اقدار کے امور کو بیان کرنا ہے۔

شامی صدر کے فرمان کے مطابق فتوی منطقی قوانین اور دلائل کے ساتھ اسلامی شریعت کے رو سے دیگر مذاہب کے امور کو مدنظر رکھ کر پیش کرنا ضروری ہے ۔/


4013574

نظرات بینندگان
captcha