اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے نوجوان فلسطینی کی ہلاکت کی تحقیق کا مطالبہ

IQNA

اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے نوجوان فلسطینی کی ہلاکت کی تحقیق کا مطالبہ

8:36 - November 20, 2021
خبر کا کوڈ: 3510688
تہران(ایکنا) او آئی سی نے فلسطینی شہید قیدی «سامی العمور» اور سولہ سالہ نوجوان «عمر ابوعصب» کی شہادت کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسلامی ممالک کی تنظیم {OIC} نے فلسطینی عوام پر فائرنگ جس میں میں سولہ سالہ نوجوان عمرابوعصب شہید ہوا کی شدید مذمت کی ہے۔



مذکورہ تنظیم نے اپنے بیان میں فلسطینی قیدی سامی العمور کی شہادت جو قید کے دوران علاج کی عدم فراہمی کی وجہ سے شہید ہوا ہے اس غیر انسانی رویے کی بھی شدید مذمت کی ہے۔



اوآئی سی نے تل ابیب حکام کو قصوروار قرار دیتے ہوئے اس اقدام کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ 

 


گذشتہ ہفتے کو نوجوان فلسطینی کو مقبوضہ علاقوں میں فائرنگ سے شہید کیا گیا  جس کے بارے میں صیھونی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی۔

 

عینی گواہوں کا کہنا تھا کہ نوجوان فلسطینی کو گولی مارنے کے بعد زمین پر تڑپتا چھوڑ دیا گیا اور پھر گھسیٹے ہوئے ایک ایمبولنس میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ۔/


4014514

 

نظرات بینندگان
captcha