مراکش میں اسلامی پارٹیوں کی متزلزل پوزیشن

IQNA

مراکش میں اسلامی پارٹیوں کی متزلزل پوزیشن

7:57 - November 22, 2021
خبر کا کوڈ: 3510701
تہران(ایکنا) انتخابات میں عدالت و ترقی پارٹی کی شکست کے بعد اسلامی گروپوں کا مستقبل مخدوش نظر آتا ہے۔

الجزیرہ نیوز کے مطابق چار سال قبل حزب عدالت و ترقی Justice and Development Party کو درپیش مشکلات اور اس میں اختلافات کے بعد پارٹی اپنی ساکھ بحال نہ کرسکی۔

 

نتیجہ یہ ہوا کہ الیکشن ۲۰۲۱ میں اس پارٹی کو سخت شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس پارٹی نے نوے فیصد نشستیں کھو دی اور چھٹی پوزیشن پر چلی گیی۔

 

اس غیرمتوقع شکست کے بعد پارٹی سربراہ نے استعفا دیا اور دوبارہ سربراہ کے لیے ریفرنڈم کروایا مگر دوبارہ اسی فیصد ووٹوں سے سربراہ منتخب ہوا۔

 

تاہم کہنا پڑے گا کہ اسلامی تحریکوں اور تنظیموں کا مستقبل مخدوش نظر آتا ہے، صیھونی رژیم سے رابطہ پر اس کا موقف، الجزایر سے اختلافات پر پارٹی نظریہ، یورپی ممالک سے تعلقات پر پارٹی موقف اور یورپ میں اسلاموفوبیا جیسے مسائل نے پارٹی حیثیت پر اثر ڈالا۔

 

مذکورہ مسائل کے نتیجے میں پارٹی کی مقبولیت کا گراف کم ہوتا گیا اور الیکشن میں اس پارٹی کو سخت شکست ہوئی اور نتیجے میں اسلامی تحریکوں کے مستبقل پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔/

. 4015141

نظرات بینندگان
captcha