فلسطین پر تسلط جمانے والوں کی شکست یقینی ہے

IQNA

رہنماحزب‌الله لبنان:

فلسطین پر تسلط جمانے والوں کی شکست یقینی ہے

8:14 - November 28, 2021
خبر کا کوڈ: 3510745
تہران(ایکنا) شیخ نعیم قاسم نے دشمن سے حزب‌الله کے مقابلے پر تاکید کرتے ہوئے فلسطینی اسراء کی آزادی اور غاصبوں کی شکست کو یقینی قرار دیا۔

العھد نیوز کے مطابق ڈپٹی جنرل سیکریٹری حزب اللہ لبنان شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ تربیت، ٹرینینگ اور فوجی تیاری کا سلسلہ جاری رکھے گا تاکہ صیھونی دشمن سے ممکنہ ہر مقابلے کا دندان شکن جواب دیا جاسکے۔

 

صیھونی جیلوں میں قید اسراء کے حوالے سے منعقدہ اجتماع سے خطاب میں شیخ قاسم نے کہا کہ غاصب دشمن کی شکست یقینی ہے۔

 

انہوں نے فلسطینی مجاہدین سے خطاب میں کہا: یقین رکھیے کہ حزب‌الله آپ کے ساتھ ہے اور آپ کی فتح یقینی ہے۔

 

نعیم قاسم کا کہنا تھا: حزب‌الله لبنان سے دشمنی کی وجہ فلسطینی کاز کے لیے آواز اٹھانا ہے اور دشمن امریکہ اور بعض عرب ممالک سے حمایت حاصل کرتے ہیں۔

 

رہنما حزب‌الله لبنان نے کہا کہ فلسطین سب کا محور و مرکز ہے۔

 

شیخ قاسم کا کہنا تھا: فلسطین کی حمایت تمام مسلمانوں کی اسلامی زمہ داری ہے اور یہاں کی فتح و شکست کا اثر پورے علاقے پر پڑتا ہے۔

 

انہوں نے فلسطینی حقوق کی دستیابی تک مسلح جدوجہد کو آخری راستہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام معاہدے اور آفر محض جدوجہد سے ہاتھ اٹھانے کی کوشش ہے۔

 

شیخ قاسم نے کہا کہ خاین ممالک سے کمزور ترین اور ذلیل ترین راستہ اختیار کیا جنہوں نے غاصب دشمن سے رابطہ بحال کیا۔

 

حزب‌الله لبنان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ غاصب کے زندانوں میں ہماری جوان فلسطین کے لیے اسیر ہیں اور اس وقت جیلوں میں پانچ ہزار قیدی موجود ہیں جنمیں چالیس خواتین اور دوسو بچے شامل ہیں۔

 

شیخ قاسم نے مزاحمت کے لیے ایرانی حمایت کا شکریہ ادا کیا جنکی حمایت سے نئے میڈل ایسٹ کی سازش کو شکست ہوئی۔/

 

4016688

نظرات بینندگان
captcha