صلح ابراہیمی پر ایکنا میں خصوصی نشست آج

IQNA

صلح ابراہیمی پر ایکنا میں خصوصی نشست آج

8:33 - November 30, 2021
خبر کا کوڈ: 3510760
تہران(ایکنا) اسلامی ممالک اور صیھونی رژیم میں تعلقات اور اسکے مضمرات پر نشست ایکنا آفس میں آج منعقد ہوگی۔

سلسلہ وار نشست کی پہلی مجلس  «آسیب‌شناسی تعلقات بحالی؛ معاہدہ صلح ابراهیمی» کے عنوان سے آج ایکنا آفس تہران میں منعقد ہوگی۔ اس نشست کے پہلے سیشن میں دفاعی ادارے کے ڈپٹی محمد حسین اسماعیلی، میڈیا تھینک ٹینک کے سربراہ حمید رضا حسینی دانا، علاقائی اسٹریٹیجک مرکز کے سید وحید کریمی، امریکی امور کے مطالعاتی مرکز اور سنئیر سفارت کار حجت الاسلام والمسلمین مهدی جهان خطاب کریں گے۔

 

مذکورہ نشست آج بروز منگل مقامی وقت کے مطابق چار بجے ایکنا آفس خیابان قدس واقع نزد تہران یونیورسٹی میں منعقد ہوگی۔

 

مذکورہ نشست مغرب شناسی تھینک ٹینک مرکز، میڈیا تھینک ٹینک مرکز، اسلامی اوپن یونیورسٹی دماوند اور ایکنا نیوز ایجنسی کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے۔/

4017144

نظرات بینندگان
captcha