سعودی عرب؛ تبلیغی جماعت پر پابندی کے بعد کنسرٹ کا دور شروع

IQNA

سعودی عرب؛ تبلیغی جماعت پر پابندی کے بعد کنسرٹ کا دور شروع

17:19 - December 13, 2021
خبر کا کوڈ: 3510856
بن سلمان کے اصلاحاتی پروگرام کے مطابق جوا گھر، سینما ہال اور کنسرٹ کا دور دورہ ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق سعودی عرب میں تبلیغی جماعتوں پر پابندی کے بعد پرسوں سرکاری سطح پر انڈین کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں سلمان خان اور شلپا کے علاوہ دس انڈین اداکاروں نے اپنے " جوہر " دکھائے ۔ اس سے پہلے نائٹ کلب ،  شراب خانے ، سینما اور تھیٹر سرکاری اجازت نامہ لے چکے ہیں ۔

کسی نے کہا تھا

کعبہ کس منہ سے جاو گے غالب

شرم ___تم کو مگر نہیں آتی

رپورٹ کے مطابق تین بڑے شہروں میں مزید کنسرٹ کا معاہدہ بھی ہوچکا ہے۔  نہیں معلوم آنے والے چند سالوں میں حجاز مقدس میں محمد بن سلمان اور کیا کیا دن دکھائے گا، لیکن ایک رات کے کنسرٹ نے بہت کچھ عیاں کردیا۔ ریاض کے شہر میں لاکھوں کا ہجوم آدھی رات کو جھوم رہا تھا بعض کے ہاتھ میں جھنڈے بھی تھے جن پر کلمہ درج تھا جب شلپا شیٹھی زیادہ پرجوش ہوکر حاضرین کی طرف ہوائی بوسے اچھالتی اور ناز و ادا دکھاتی تو جھنڈے مزید بلند ہوتے ۔۔

کارواں تو ہے ۔۔ کارواں سے احساس زیاں جاتا رہا۔۔۔۔

نظرات بینندگان
captcha