اگر متحد ہو کر ووٹ دیا گیا تو اگلا نائب وزیر اعلیٰ مسلمان ہو گا: اویسی

IQNA

اگر متحد ہو کر ووٹ دیا گیا تو اگلا نائب وزیر اعلیٰ مسلمان ہو گا: اویسی

13:45 - December 16, 2021
خبر کا کوڈ: 3510870
تہران ایکنا: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے اترپردیش کے اسمبلی انتخابات کے بعد بننے والی سرکار میں کسی مسلمان کو نائب وزیر اعلیٰ بنائے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اگر متحد ہو کر ووٹ دیا گیا تو اگلا نائب وزیر اعلیٰ مسلمان ہو گا: اویسیڈیلی اگ کے مطابق کانپور کے جی آئی سی گراؤنڈ میں اے آئی ایم آئی ایم کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر اویسی نے کہا کہ اگر اس بار ریاست اترپردیش کے 19 فیصد مسلم ووٹرز متحد ہو کر ووٹ دیتے ہیں تو ریاست میں اگلا نائب وزیر اعلیٰ مسلم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کیلئے کسی سیاسی پارٹی کا ووٹ بینک بننے کے بجائے ریاست میں اپنی قوم کی لیڈر شپ تیار کرنے کا وقت آگیا ہے۔
 
نظرات بینندگان
captcha