کراچی؛ اسرائیلی عزائم کے خلاف ریلی کا اعلان

IQNA

کراچی؛ اسرائیلی عزائم کے خلاف ریلی کا اعلان

14:27 - December 22, 2021
خبر کا کوڈ: 3510925
تحریک بیداری امت مصطفی کے زیراہتمام بائیک ریلی اتوار کو نکالی جائے گی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ریلی کا اعلان تحریک بیداری امت مصطفی کی جانب سے کیا گیا ہے اور اعلان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ناپاک عزائم اور جارحیت کے خلاف غیور اور باشرف ملت کی جانب سے کراچی میں اتوار کو مردہ باد اسرائیل ریلی (کار و بائیک ریلی) نمایش سے تبت سنٹر تک نکالی جائے گی۔

 

تین بجے کو نکالی جانے والی ریلی میں تمام کراچی کے باشعور اور با غیرت مرد خواتین سے گزارش کی گیی ہے کہ غاصب و دہشت گرد صیہونی ریاست کی جانب سے حالیہ اسلامی ممالک کو دی گئی دھمکی اور گستاخی کا منہ توڑ جواب دینے اور فریضہ سمجھتے ہوۓ ریلی میں شریک ہوں۔

 

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے لاہور میں ▪️تحریک بیداری امتِ مصطفی - کراچی▪️ کے زیراہتمام عظیم الشان اسرائیل مخالف ریلی نکالی جاچکی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha