
الکفیل نیوز کے مطابق عراق میں متعین جرمن سفیر مارٹین ییگ نے بدھ کو حرم مطهر امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کا دورہ کیا جہاں آستانہ عباسی کے نمایندے حجت الاسلام احمد الصافی نے ان سے ملاقات کی۔
دونوں طرف نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ حجت الاسلام صافی نے انہیں عراق میں آنے پر خوش آمدید کہا اور انکی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظھار کیا۔
ملاقات میں مختلف پروجیکٹس جنمیں جرمن نمایندے بھی شامل ہے جیسے چاپ خانے، میڈیکل اور بعض دیگر انڈسٹریز وغیرہ پر بھی تبادہ خیال ہوا۔
جرمن سفیر نے حرم کی زیارت پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہا:کربلا معلی میں یہ میرا پہلا سفر ہے اور بہت اچھا رہا اور مجھے کافی معلومات حاصل ہوئی۔
انکا کہنا تھا: آستانہ عباسی کے حکام سے ملاقات ہوئی اور ان سے بہت سے مساِئل اور تعلقات پر اچھی گفتگو کا موقع ملا۔/


