کمانڈروں کی شہادت کی جگہ پر فورسز متعین

IQNA

کمانڈروں کی شہادت کی جگہ پر فورسز متعین

9:08 - December 26, 2021
خبر کا کوڈ: 3510948
تہران(ایکنا) بغداد ائیرپورٹ میں جائے شہادت سردار ابومھدی اور سلیمانی پر بھاری تعداد میں فورس کو تعین کردیا گیا ہے۔

ٹی آرٹی نیوز کے مطابق بغداد ائیرپورٹ کے اطراف میں بڑی تعداد میں سیکورٹی والے جمع ہوچکے ہیں اور بہت سے جانے والوں راستوں کو جائے شہادت کمانڈر ابومھدی اور قاسم سلیمانی کی طرف بند کردیا گیا ہے۔

 

زرایع کا کہنا ہے کہ کچھ مظاہرین مقام شہادت تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم سیکورٹی فورسز انکو روکنے میں مصروف ہیں، حشد الشعبی کے حامی افراد کی کوشش ہے کہ وہ کسی طرح مقام شهادت ابومهدی المهندس و سردار سلیمانی جو بغداد ائیرپورٹ کے قریب واقع ہے پر پہنچ جائے۔

 

مظاہرین مقام شہادت پر یادگار تعمیر روکنے پر اعتراض کررہے ہیں اب تک حکومت کی جانب سے واضح نہیں کیا گیا ہے کہ اس یادگاری پر کام کو کیوں روکا کیوں گیا ہے، عراقی پارلیمنٹ نے ان کمانڈروں کی شہادت کے تین دن بعد امریکی فورسز کے انخلا کا مطالبہ کیا تھا اور قرارداد پاس کی گیی تھی۔/

4023483

نظرات بینندگان
captcha