مسلمانوں کی ’نسل کشی‘ پر بھارت میں خانہ جنگی ہو سکتی ہے، نصیر الدین شاہ

IQNA

مسلمانوں کی ’نسل کشی‘ پر بھارت میں خانہ جنگی ہو سکتی ہے، نصیر الدین شاہ

14:42 - December 30, 2021
خبر کا کوڈ: 3510993
نریند مودی کی حکومت میں مسلمانوں کو تمام شعبوں میں نہ صرف بیکار بنانے کا سلسلہ جاری ہے بلکہ ان کے ساتھ ناروا سلوک بھی ہو رہا ہے اور مسلمان اپنی ’نسل کشی‘ پر دفاع کرنے کی جنگ بھی لڑ سکتے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق دی وائر‘ کو دیے گئے انٹرویو میں نصیر الدین شاہ نے بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی، مذہب کی بنیاد پر لوگوں کے ساتھ ناروا سلوک اور مسلمانوں کی نسل کشی پر کھل کر بات کی۔

’نریندر مودی کے ہندوستان میں مسلمان ہونا کیسا ہے‘ کی تھیم کے تحت دیے گئے انٹرویو میں نصیرالدین شاہ نے بھارت میں مسلمانوں کی نشل کشی اور ان کے خلاف منظم جرائم اور نسل پرستی پر شدید تحفظات اور خدشات کا اظہار کرتے ہوئے خانہ جنگی کا عندیہ بھی دیا۔

ورسٹائل اداکار نے کہا کہ اگر بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کی گئی تو وہ اپنی جوابی جنگ خود لڑیں گے، وہ اپنا اور آنے والی نسلوں کا تحفظ کریں گے۔

 

نصیر الدین شاہ نے کہا کہ بھارت میں 20 کروڑ سے زائد مسلمان بستے ہیں اور ہندوستان ان سب کا گھر ہے، اگر انہیں دبانے یا ان کے خلاف کارروائی کی کوشش کی گئی تو وہ اپنا تحفظ کرنے کے لیے آگے آئیں گے اور یہاں ’خانہ جنگی‘ بھی ہو سکتی ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کی حکومت میں مسلمانوں کو پسماندہ اور بیکار بنایا جا رہا ہے اور تمام شعبوں میں ان کے ساتھ ناروا رویہ جاری ہے۔

ورسٹائل اداکار کے مطابق مسلمانوں کے ساتھ تضحیکی رویہ اختیار کرکے انہیں خوف زدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر مسلمانوں کو ڈرنا نہیں چاہیے، کیوں کہ بھارت ان کا بھی گھر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں نصیر الدین شاہ نے کہا کہ نریندر مودی پر منفاقت کا الزام نہیں لگایا جا سکتا، کیوں کہ وہ ٹوئٹر پر نسل کشی کی بات کرنے والے افراد کو فالو بھی کرتے ہیں۔

 

نصیر الدین شاہ کے مطابق نریندر مودی اپنے مذہبی عقائد کی پرچار کرتے ہیں جب کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی باتیں کرتے ہیں، ساتھ ہی دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ سب کا خیال رکھنے والے ہیں۔

سینیئر اداکار کا کہنا تھا کہ اگر ہندو سیاستدان اپنے فالوورز کو مسلمانوں کے خلاف اکساتے ہیں تو مسلمان ’نسل کشی‘ ہونے پر اپنا دفاع خود کریں گے، وہ جوابی جنگ لڑیں گے اور یہاں خانہ جنگی بھی ہو سکتی ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha