
ایرانی ٹی وی کے مطابق ایرانی ثقافتی مرکز مرکز مطالعات روم، منتظران منجی ثقافتی مرکز، عرفان پبلیکیشنز اور مرکز بیسج کے تعاون سے ویبنار منعقد کیا گیا تھا۔
مرکز حفظ آثار دفاع مقدس کے سربراہ سردار احمد حق طلب، روم مطالعاتی مرکز کے هانیه ترکیان اٹلی کے معروف تجزیہ کار، ماریو دئمایو، اٹالین صحافی، آلبرتو پالادینو سمیت دیگر دانشوروں نے ویبنار سے خطاب کیا۔
ویبنار کے آغاز میں مرکز حفظ آثار دفاع مقدس کے سردار احمد حق طلب کے پیغام کو اٹالین زبان میں پیش کیا گیا جس میں داعش کی شکست میں سردار سلیمانی کی خدمات کا زکر کیا گیا تھا۔
سردار حق طلب نے القاعده، دیگر سلفی گروپ ان میں اختلاف سے لیکر داعش کی تشکیل اور عراق و شام میں انکی آمد کو تجزیہ پیش کیا گیا تھا۔
اٹالین تجزیہ کار فابیو دئمایو نے سردار سلیمانی کو سازشی پروگرام کے تحت شہید کرنے کے حوالے سے خطاب کیا۔
صحافی آلبرتو پالادینو، نے عراق میں داعش کی وحشی گری اور بالخصوص اقلیتوں کے قتل عام اور شہید سلیمانی کے کردار پر تجزیہ پیش کیا۔
اٹالین مصنف مارکو گیزٹی نے علاقے میں ایرانی تاریخ اور نشیب و فراز کے حوالے سے سیرحاصل بجث کی اور امریکی واستعماری طاقتوں کی سازش کے مقابلے میں مقاومت اور سردار سلیمانی کی خدمات کے حوالے سے تجزیہ پیش کیا۔
ویبنار میں سردار کی شہادت، علاقے کے ممالک کے موقف اور دیگر سیاسی مسایل کو اجاگر کیا گیا ۔
پروگرام میں سوال و جواب کا سیشن بھی شامل تھا جب کہ آخر میں شهید سلیمانی کی وصیت نامے کو پڑھکر پیش کیا گیا۔/