ہندوستان میں مسلم مخالف اجتماعات کے خلاف مظاہرہ

IQNA

ہندوستان میں مسلم مخالف اجتماعات کے خلاف مظاہرہ

9:06 - January 08, 2022
خبر کا کوڈ: 3511062
تہران(ایکنا) اترپردیش میں ہزاروں مسلمانوں نے بڑھتی ہوئی ہندو شدت پسندی کے خلاف مظاہرہ کیا۔

نیوز ایجنسی اسپوٹنک کے مطابق مظاہرین گذشتہ مہینے کے ہندو اجتماع کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے جہاں شدت پسند ہندوں نے مسلم نسل کشی کی دھمکی دی تھی۔

 

مذکورہ ہندو اجتماع تین دن تک جاری رہا جہاں پولیس نے بعض شدت پسند رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

 

اس واقعے کے خلاف مسلم الاینس کے مولانا توقر رضا نے مسلمانوں سے درخواست کی کہ اس اجتماع می شرکت کریں۔

 

مولانا رضا نے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں نے ہندوں سے کبھی جنگ نہ کی اور یہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں۔

 

انہوں نے دائیں بازو کی شدت پسندوں کے اجتماع کی مذمت کی جس میں مسلمانوں کے خلاف جوانوں کو بھڑکانے کی کوشش کی گیی۔

 

ایک اندازے کے مطابق ہندوستان میں ۲۰۰ ملین مسلمان آباد ہیں۔/

4026982

نظرات بینندگان
captcha