تکریم شہداء ملت جعفریہ کانفرنس میں شہدا کو خراج پیش

IQNA

کوئٹہ؛

تکریم شہداء ملت جعفریہ کانفرنس میں شہدا کو خراج پیش

9:18 - January 10, 2022
خبر کا کوڈ: 3511078
تہران(ایکنا) شہید کے خون سے اقوام کو حیات ملتی ہے، قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ مقررین

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے زیر اہتمام تکریم شہداء کانفرنس بیاد شہدائے 10 جنوری و جملہ شہدائے ملت جعفریہ کا انعقاد علمدار روڈ پر کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و سابق وزیر قانون بلوچستان آغا سید محمد رضا رضوی، مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ برکت مطہری، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ ولایت جعفری، سیکریٹری جنرل ضلع علمدار ، علامہ علی حسنین وجدانی اور دیگر سیاسی و مذہبی رہنما شریک تھے۔

تکریم شہداء کانفرنس سے مقررین نے خطاب میں شہیدا کو محسن ملت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان شہدا کے خون سے قوموں کی حیات کی ضمانت ملتی ہے اور ہمارے شہداء نے ملت کو متحد کرنے میں اہم ترین کردار ادا کیے۔

مقررین نے تکفیریت اور شدت پسندی کو معاشرے میں زہرقاتل قرار دیتے ہوئے عالمی استعمار کو ان سازشوں میں سرفہرست قرار دیا جنکی سازشوں سے فرقہ واریت کو تقویت ملتی ہے اور قوموں میں اخلافات پیدا کیے جاتے ہیں۔

تکریم شہداء ملت جعفریہ کانفرنس میں شہدا کو خراج پیش

مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فورسز کی کوششیں قابل قدر ہیں تاہم ان ہزاروں شہدا کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے ہم منتظر ہیں جو ہماری قوم اور ملک و ملت کے ازلی دشمن ہیں۔

پروگرام میں سخت ترین سردی کے باوجود خانوادہ شہداء کے علاوہ بڑی تعداد میں مرد و خواتین اور بچے بھی شریک تھے۔

پروگرام میں خطابات کے علاوہ شہدا کو ترانوں اور منقبت کی شکل میں بھی خراج پیش کیا گیا جہاں معروف نوحہ خوان امجد بلتستانی بھی شریک تھے۔/

 

تکریم شہداء ملت جعفریہ کانفرنس میں شہدا کو خراج پیش

تکریم شہداء ملت جعفریہ کانفرنس میں شہدا کو خراج پیش

نظرات بینندگان
captcha