اسلام میں عورت کو انسان کا حقیقی مقام حاصل ہے+تصاویر

IQNA

فلسفہ حجاب سیمینار

اسلام میں عورت کو انسان کا حقیقی مقام حاصل ہے+تصاویر

9:24 - January 10, 2022
خبر کا کوڈ: 3511079
مغرب میں عورت کو بعنوان پروڈکٹ دیکھا اور پیش کیا جاتا ہے۔ علامہ علی حسنین

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مصباح القرآن ایجوکیشنل اکیڈمی کے تعاون سے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے اسلام میں فلسفہ حجاب کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار علمدار روڑ پر واقع میجر نادر علی  آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوا ۔ سیمینار سے حجت الاسلام علامہ علی حسنین حسینی نے خطاب کیا جنہوں نے اسلام میں عورت کے مقام اور فلسفہ حجات پر لیکچر دیا۔

علامہ حسنین کا کہنا تھا کہ حجاب کے مختلف فلسفے بتائے گیے ہیں مگر قرآن مجید میں عورت کے مقام کو بعنوان ایک انسان اہمیت دی گیی ہے اور باوقار ہستی محفوظ بنانے کی وجہ سے حجاب کو اس کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔

اسلام میں عورت کو انسان کا حقیقی مقام حاصل ہے+تصاویر

انکا کہنا تھا کہ آج مغرب میں عورت کو ایک پروڈکٹ بنایا گیا ہے اور صرف جنسی خواہشات کی تکمیل اور اشتہارات کی وجہ سے عورت کی کوکھلی آزادی کا نعرہ لگایا جاتا ہے۔

اسلام میں عورت کو انسان کا حقیقی مقام حاصل ہے+تصاویر

سیمینار کے آخر میں سوال و جواب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جہاں طالبات نے پردے، حقوق زن اور عورت کی تعلیم بارے دلچسپ سوالات کیے اور علامہ حسینین نے انکے تشفی بخش جوابات دیے۔

پروگرام میں شان جناب سیدہ میں مرثیہ خوانی بھی کیی گیی جبکہ پروگرام کے آخر میں ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔/

اسلام میں عورت کو انسان کا حقیقی مقام حاصل ہے+تصاویر

 

نظرات بینندگان
captcha