اسرائیلی وزیراعظم کی ایران کو کوکھلی دھمکی

IQNA

اسرائیلی وزیراعظم کی ایران کو کوکھلی دھمکی

19:48 - January 10, 2022
خبر کا کوڈ: 3511082
'ایران پر حملے کے لیے کسی جوہری معاہدے کے پابند نہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کی گیدڑ بھبکیاں

(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوز کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران سے ہوئے کسی بھی جوہری معاہدے کا پابند نہیں اور اپنے دشمن کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے آزاد ہے۔

غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ کمیٹی میں بریفنگ کے دوران نفتالی بینیٹ کا کہنا تھا کہ ہم ویانا میں ہونے والے جوہری مذاکرات پر سنجیدگی سے نظر رکھے ہوئے ہیں تاہم ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے۔

 

انہوں نے کوکھلی دھمکی دی ہے کہ  کہ مذاکرات میں صفحات پر کچھ بھی لکھ دیا جائے اسرائیل کے سامنے اس کی کوئی حیثیت نہیں، وہ جب چاہے جہاں چاہے آزادانہ کارروائی کرے گا۔

نظرات بینندگان
captcha