ابوظہبی کے ولی عہد کا وزیراعظم کو فون، لاہور دہشتگرد حملے کی مذمت

IQNA

ابوظہبی کے ولی عہد کا وزیراعظم کو فون، لاہور دہشتگرد حملے کی مذمت

15:34 - January 24, 2022
خبر کا کوڈ: 3511175
ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید نے وزیراعظم عمران خان کوفون کرکے لاہورمیں دہشتگرد حملے کی مذمت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید نے وزیراعظم عمران خان کوفون میں لاہورمیں 20 جنوری کو ہونے والے دہشتگرد حملے کی مذمت کی۔

 

شیخ محمد بن زید نے متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہارکیا اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے پاکستان کی قیادت، حکومت اورعوام کے ساتھ اظہاریکجہتی بھی کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے تعزیت اورحمایت پرابوظہبی کے ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملوں کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان متواتراورخوشگواربات چیت برادرانہ تعلقات کی علامت ہے۔انہوں نے نے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے، علاقائی اورعالمی امورپرقریبی روابط جاری رکھنے کی خواہش کا اظہاربھی کیا۔

نظرات بینندگان
captcha