ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین الیوم میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ادارے نے ٹوئٹ کیا ہے کہ صھیونی مخالف کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جارہی ہے۔
مذکورہ کمپلیکس جو« قدس گولڈ میڈل» کے نام سے جانا جاتا ہے اس میں اکتیس جنوری سے دو فروری تک پروگرام جاری رہے گا۔
فلسطین واپسی تحریک کے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کمپلیکس میں ایسے ہیروز کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جو صھیونی مخالف ہیں جنہوں نے اسرائیلی کھلاڑیوں سے کھیلنے سے انکار کیا ہے۔
مذکورہ تنظیم دنیا کے ۸۰ ممالک سے مختلف تنظیموں کے الاینس سے تشکیل دی گیی ہے۔
اس تنظیم کو فلسطین واپسی تحریک کی حمایت کے حوالے سے تشکیل دی گیی ہے۔/