مصری قرآنی مقابلے«پورٹ سعید» میں 66 ممالک کی شرکت

IQNA

مصری قرآنی مقابلے«پورٹ سعید» میں 66 ممالک کی شرکت

7:35 - February 01, 2022
خبر کا کوڈ: 3511226
تہران(ایکنا) بین الاقوامی «پورٹ سعید» قرآنی مقابلے اگلے مہینے منعقد ہورہے ہیں۔

نیوز ایجنسی الیوم السابع کے مطابق حفظ قرآن و مناجات کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں چھیاسٹھ ممالک کے نمایندے شریک ہوں گے۔

 

پورٹ سعید حکومت کے نمایندے عادل مصيلحی جو مقابلوں کے کوارڈی نیٹر ہے انہوں نے مقابلوں کی تفیصلات پیش کرتے ہوئے کہا: پورٹ سعید مقابلہ سال ۲۰۰۳ سے شروع ہوا اور اس وقت یہ صرف نہر سوئز کے کنارے واقع آبادیوں کے درمیان ہوتا تھا اور اس کے بعد مصر کی سطح پر پھیلا۔

 

انکا کہنا تھا کہ پورٹ سعید مقابلہ اس سال معروف مصری قاری مرحوم  «استاد مصطفی اسماعیل» کے نام سے منسوب کیا گیا ہے کیونکہ ہر سال ایک بڑے قاری کے نام سے یہ مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے اور اور سال کا موٹو «الازهر الجامع و الجامعة»(مسجد جامع الازهر و یونیورسٹی) رکھا گیا ہے۔

 

مصری نمایندے کا کہنا تھا کہ پورٹ سعید  مقابلوں سے ثقافتی اور سیاحتی شعبوں کو بھی فروغ ملتا ہے اور طے پایا ہے کہ غیرملکی قرآء کو سیاحتی مقامات کا سیر بھی کرایا جائے۔/

4032661

نظرات بینندگان
captcha