ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے دارالحکومت منامہ میں اسرائیل کے وزیردفاع کے پہلے دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے وزرا نے سیکیورٹی تعاون کے معاہدے پر دستخط کرلیے۔
خیال رہے کہ بحرین نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ 2020 میں امریکی ثالثی میں تعلقات قائم کرنے کا معاہدہ کیا تھا، جس پر مسلم دنیا میں بڑی تنقید ہوئی تھی۔
اسرائیلی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ باہمی مفاہمتی یاد داشت کے تحت مستقبل میں انٹیلی جینس، فوجی، صنعتی شراکت داری اور مزید شعبوں میں تعاون کیا جائے گا۔
اسرائیلی عہدیدار کا کہنا تھا کہ بحرین کے ساتھ یہ معاہدہ اسرائیل کا خطے میں اپنے نئے اتحادیوں کے ساتھ اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہے۔