ایکنا نیوز کے مطابق الکفیل چینل نے رپورٹ میں کہا ہے کہ آیتالله صافی گلپایگانی کی مجلس ترحیم بین الحرمین میں منعقد کی گیی جسمیں بڑی تعداد میں مدارس کے طلبا اور اہم مذہبی و ثقافتی شخصیات شریک تھیں۔
آیتالله لطفالله صافی گلپایگانی گذشتہ پیر کو ایرانی شہر قم میں ایک بیماری کے بعد ۱۰۳ سال کی عمر میں دار فانی سے رخصت ہوگیے تھے۔
عظیم اور نامور شیعہ مرجع تقلید آیتالله صافی گلپایگانی کو بدھ کے دن قم میں میدان جهاد تا حرم حضرت معصومه(س) تشییع کرکے کربلا روانہ کیا گیا۔
اس عظیم عالم دین کی تشیع جنازہ جو عراق کے شہروں نجف و کربلا میں کیا گیا بڑی تعداد میں عراقی شریک تھے جنکو آخر میں حرم مطهر امام حسین(ع) میں سپرد خاک کیا گیا۔/