لاہور؛ جامع مسجد لاهور میں نایاب قرآنی نسخے+ فلم

IQNA

لاہور؛ جامع مسجد لاهور میں نایاب قرآنی نسخے+ فلم

8:01 - February 15, 2022
خبر کا کوڈ: 3511313
تہران(ایکنا) پاکستان کے شہر لاہور کی جامع مسجد میں اسی سے زائد نایاب قرآنی نسخے موجود ہیں۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق چار مینار اور اکیس گنبد والی جامع مسجد لاہور دنیا کی ساتویں اور پاکستان کی پہلی بڑی مسجد شمار ہوتی ہے جہاں اس مسجد میں قدیم لایبریری بھی موجود ہے اور اس میں نایاب قرآنی نسخے اور دیگر کتب موجود ہیں۔

ان نایاب خطی نسخوں کو جو عربی اور فارسی زبان میں ہیں مختلف ادوار میں جمع کیے گیے ہیں اور بعض کو سونے کے پانی سے لکھا گیا ہے۔

ان نسخوں میں بعض دوسو سال پرانے نسخے ہیں جو پاکستان کے علاوہ افغانستان، ایران، عراق، ملایشیا اور انڈونیشیاء سے لایے گیے ہیں۔

 

ان نایاب نسخوں کو یہاں حفاظت سے رکھے گیے ہیں جبکہ لایبریری میں ابریشم کے کپڑے پر تیار شدہ قرآنی نسخہ بھی موجود ہے جس کو چار سال کی کاوش کے بعد تیار کیا گیا ہے۔

 

کتابخانے میں فقہ و حدیث کی نایاب کتب موجود ہیں جن سے اسلامی تمدن سے آشنایی ممکن ہوسکتی ہے۔

 

ویڈیو کا کوڈ

 

مسجدالنبی (ص)، مسجد الحرام اور اهل بیت(ع) کے گھرانے کے ماکیٹ بھی اس کتابخانے میں موجود ہیں جن سے ان مقدس مقامات کی یاد تازہ ہوتی ہے۔

 

لایبریری میں مشرکین مکہ اور دشمنوں سے جنگ کے نقشے موجود ہیں اور ان کی یاد تازہ رکھنے کے لیے ماکیٹ اور نقشوں کی مدد لی گیی ہے۔/

4036178

نظرات بینندگان
captcha