IQNA

7:29 - February 19, 2022
خبر کا کوڈ: 3511338
ذاکری گروپ کے طلباء نے امام خمینی کے عظیم خدمات کو یاد کرتے ہوئے پرگی زبان میں انقلابی ترانہ پیش کیا۔

 عشرہ فجر کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام ہوا، اس تقریب کا آغاز اکبر علی کراری نے خوبصورت آواز میں تلاوت کلام پاک سے کیا۔ جبکہ ذاکری گروپ کے طلباء نے امام خمینی کے عظیم خدمات کو یاد کرتے ہوئے پرگی زبان میں انقلابی ترانہ پیش کیا۔ جس کو مہمان نے بہت پسند کیا اور بچوں کو سراہا۔

 

  رپورٹ کے مطابق، نئی دہلی میں واقع ایران کلچر ہاؤس کے کلچر کاونسلر ڈاکٹر محمد علی ربانی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی مناسبت پر جموں میں کئی تقاریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے رائکا جموں میں مطہری ایجوکیشنل سوسائٹی کرگل کے زیر اہتمام طلباء کے ہوسٹل کا بھی معائنہ کیا۔ ہوسٹل میں تشریف آور ہوتے ہی وہاں زیر تعلیم طلباء نے نعرہ مہمانی سے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ہوسٹل انتظامیہ کی طرف سے اہتمام ناشتے پر مطہری ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے جاری تعلیمی سرگرمیوں پر مختصر تبادلہ خیال ہوا۔ اس دوران سوسائٹی کے سینئر ایڈوایزر ممبر انجیینر محمد علی اور وارڈن محمد ادریس نے بچوں کے وسعت علمی کے مقصد سے انہیں اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کی پیش کش کی جس پر ڈاکٹر ربانی نے مثبت جواب دیتے ہوئے اس طرح کے امکانات پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

 

اس کے بعد ذاکری ہال میں عشرہ فجر کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام ہوا۔ اس تقریب کا آغاز اکبر علی کراری نے خوبصورت آواز میں تلاوت کلام پاک سے کیا۔ جبکہ ذاکری گروپ کے طلباء نے امام خمینی کے عظیم خدمات کو یاد کرتے ہوئے پرگی زبان میں انقلابی ترانہ پیش کیا۔ جس کو مہمان نے بہت پسند کیا اور بچوں کو سراہا۔ اس موقع پر جامعہ امام خمینی کرگل کے مدیر حجت الاسلام شیخ محمد حسین لطفی نے عشرہ فجر اور یوم اللہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: