ایکنا نیوز کے مطابق حرم رضوی کی جانب سے شب مبعث یا شب معراج پر مقابلہ نعت و منقبت خوانی کا شاندار اہتمام کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام کی جانب سے 27 رجب روز مبعث رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم و روز نزول وحی کی مناسبت سے بچوں کے لئے ’’عقیدت کے پھول‘‘ نعت اور منقبت خوانی کا مقابلہ منعقد کیا گیا ہے جس میں بچے حصہ لیکر اپنے مولا امام علی رضا علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کر سکتے ہیں۔ مقابلوں کے لیے درج ذیل شرایط کا اعلان کیا گیا ہے۔
شرائط:
1️⃣ بچوں کی عمر 4 سے 12 سال ہو
2️⃣ موبائل سے منقبت اور قصیدہ کی ویڈیو بناکر ہمیں ارسال کریں
3️⃣ ویڈیو وائیڈ wide حالت میں بنی ہوئی ہو
4️⃣ ویڈیو 3 منت سے زیادہ نہ ہو
5️⃣ بچیوں کی ویڈیو حجاب میں ہو
6️⃣ ویڈیو روضہ منورہ کے واٹس ایپ پر ارسال کریں
7️⃣ ویڈیو کے ارسال کی آخری تاریخ 1 مارچ 2022 ہے
نوٹ: قرعہ اندازی کے ذریعہ بہترین نعت اور منقبت خوانوں کو روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام کی جانب سے نفیس انعامات سے نوازا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ قرعہ اندازی کے ذریعہ منتخب شدہ ویڈیوز کو روضہ منورہ کے سوشل میڈیا چینلز سے نشر کیا جائے گا۔