ایکنا نیوز کے مطابق ماسکو پہنچنے پر روس کے نائب وزیرخارجہ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا، اس موقع پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان روسی صدر پیوٹن کی دعوت پر روس کا 2 روزہ سرکاری اہم دورہ کر رہے ہیں۔ دورہ روس پر اعلیٰ سطح کا وفد وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہے۔
صدر پیوٹن اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات اس دورہ کا اہم ترین جز و حصہ ہے۔
وزیر اعظم ماسکو میں روس کی سب سے بڑی مسجد اور اسلامک سینٹر بھی جائیں گے۔ وزیراعظم روس کےنائب وزیراعظم،سرمایہ کاروں اور تاجروں سے بھی ملیں گے۔
صدر پیوٹن سےملاقات میں روس پاکستان تعلقات خصوصاً توانائی کے شعبے پر بات چیت ہوگی، ملاقات میں اسلاموفوبیا اور افغانستان کی صورتحال بھی زیرغور لائی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ دورہ روس سے قبل پاکستان نے یوکرائن سے بھی یکجہتی کا اظھار کیا ہے ۔/