ایرانی فضائیہ کے کمانڈر کا دورہ پاکستان

IQNA

ایرانی فضائیہ کے کمانڈر کا دورہ پاکستان

7:56 - February 28, 2022
خبر کا کوڈ: 3511396
فوجی تعاون کے فروغ بالخصوص ٹریننگ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تجربات کے تبادلے پر گفتگو ہوئی۔
ایکنا نیوز کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے کمانڈر پاکستان کے عسکری و سیاسی حکام سے ملاقات کے لئے اسلام آباد کے دورے پر ہیں۔
 
ایران کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل حمید واحدی اتوار کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔
 
جنرل حمید واحدی اپنے اس دورے میں اپنے پاکستانی ہم منصب ظھیر احمد بابر اور پاکستان کی دفاعی پیداوار کی وزیر زبیدہ جلال سے ملاقات و گفتگو کریں گے۔
 
جنرل واحدی کے دورہ پاکستان کا مقصد باہمی فوجی تعاون کے فروغ بالخصوص ٹریننگ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تجربات کے تبادلے پر گفتگو کرنا ہے۔ جنرل حمید احمدی کے پروگرام میں پاکستانی فضائیہ کے اڈوں اور کیڈٹ کالج کا دورہ بھی شامل ہے
نظرات بینندگان
captcha