IQNA

9:12 - March 05, 2022
خبر کا کوڈ: 3511431
ڈچ فٹ بال لیجنڈ کلیرنس سیڈورف نے آج اعلان کیا ہے کہ انہوں نے دین اسلام قبول کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا نیوز کے مطابق ڈچ فٹ بال لیجنڈ کلیرنس سیڈورف نے آج اعلان کیا ہے کہ انہوں نے دین اسلام قبول کر لیا ہے، یہ بات 45 سالہ کلیرنس سیڈورف نے جمعہ کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کر کے کہی۔

 

سیڈورف نے کہا: "میرے مسلم خاندان میں شامل ہونے کی خوشی میں تمام اچھے پیغامات کا خصوصی شکریہ۔ میں دنیا بھر کے تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں، خاص طور پر میری پیاری بیوی صوفیہ (ایرانی نژاد) کے ساتھ دین اسلام میں شامل ہونے پر بہت خوش ہوں، جنہوں نے مجھے اسلام کے معنی اور مفہوم سکھایا اور میری مدد کی۔ میں نے اپنا نام تبدیل نہیں کیا اور اپنا یہی نام برقرار رکھوں گا جیسا کہ میرے والدین نے رکھا تھا، کلیرنس سیڈورف! میں دنیا میں ہر ایک کو اپنی طرف سے محبت بھرا پیغام بھیج رہا ہوں۔"

 

کلیرنس سیڈورف نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران ایجیکس، ریئل میڈرڈ، انٹر میلان اور اے سی میلان سمیت کئی بڑے کلبوں کے لیے کھیلا۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: