عید نوروز اور حکیم نظامی کی شخصیت پر سیمینار

IQNA

عید نوروز اور حکیم نظامی کی شخصیت پر سیمینار

11:12 - March 08, 2022
خبر کا کوڈ: 3511460
شعراء کے پیغامات میں انسانیت اور امن و دوستی پر تاکید نمایاں ہے۔ خانہ فرہنگ ایران کوئٹہ میں تقریب سے مقررین کا خطاب

خانہ فرہنگ ایران کوئٹہ میں عید نوروز اور معروف شاعر حکیم نظامی کی شخصیت کے حوالے سے ایک ثقافتی تقریب منعقد کی گیی۔

تقریب کا آغاز شہر کے معروف قاری احسان اللہ حنفی کی تلاوت سے ہوا جسکے بعد نعت خوانی کی گیی اور تقریب کے خطابات سے قبل پاک ایران ترانہ پیش کیا گیا۔

تقریب سے خطاب میں خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر تقی زادہ واقفی نے نوروز کو ایک بین الاقوامی عید اور ایونٹ قرار دیتے ہوئے مختلف ممالک میں نوروز کی اہمیت کا اجاگر کیا اور معروف ایرانی شاعرحکیم نظامی گنجوی کی شخصیت پر روشنی ڈالی۔

 

عید نوروز اور نظامی گنجوی کی شخصیت پر سیمینار

تقریب سے مقررین نے عید نوروز کی اہمیت کے علاوہ پاک – ایران شعرا کی شاعری اور گنجوی کی حکیمانہ شاعری پر خیالات کا اظہار کیا اور شعرا کو امن و محبت کے سفیر قرار دئیے جبکہ دیگر مقررین نے گنجوی کی شاعری سے کلام بھی پیش کیا۔

 

عید نوروز اور نظامی گنجوی کی شخصیت پر سیمینار

تقریب سے ایرانی قونصل جنرل درویش وند کے علاوہ پاکستان پیس فورم کے سربراہ اور معروف سیاسی شخصیت سردار لشکری رئیسانی، امام جععہ سید ہاشم موسوی، معروف مصنف اور شاعر پروفیسر صدف چنگیزی، شاعر اور مصنف عبدالروف رفیقی، معروف ادیب اور یونیورسٹی استاد شاہ محمود شکیب اور دیگر ادبی اور علمی شخصیات نے خطاب کیا جب کہ مختلف اسکولوں کے بچوں اور بچیوں نے نوروز اور ایام شعبانیہ کے حوالے سے تواشیح پیش کیا۔

 

عید نوروز اور نظامی گنجوی کی شخصیت پر سیمینار

تقریب سے ایران سے بعض معروف دانشوروں نے ویڈیو پیغامات بھی ارسال کیے تھےجنکو پروجیکٹر پر پیش کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر پذیرائی کا اہتمام کیا گیا تھا۔

 

عید نوروز اور نظامی گنجوی کی شخصیت پر سیمینار

  حکیم نظامی گنجوی معروف ایرانی اور عالمی شہرت یافتہ شاعراور حکیم ہے جو چھٹی صدہجری میں شہر گنجہ میں پیدا ہوئے ان کی تاریخ ولادت 520 ہجری سے 525 ہجری قمری تک بتائی گئی ہے۔ نظامی کی وجہ شہرت ان کی مثنویاں ہیں جن میں مخزن الاسرار، خسرو شیریں اور لیلیٰ مجنوں نمایاں ہیں۔ وہ اپنے زمانے کے رائج علوم میں عبور رکھتے تھے شاید یہی وجہ ہے کہ انہیں حکیم کا لقب دیا گیا ہے وہ علم نجوم اور فارسی، عربی اور دیگر زبانوں پر کامل عبور رکھتے تھے انہوں نے تاریخ یہود و نصاری اور پہلوی کا مطالعہ کیاتھا ان علوم کے علاوہ انہیں طب سے سب سے زیادہ لگاؤ تھا ان کے اشعار کا مجموعہ پنج گنج نظامی یا خمسہ نظامی کے نام سے موجود ہے ۔

نظرات بینندگان
captcha